مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے حساس ادارے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کے الزام میں ایک شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔
جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ کی سیکورٹی فورسز نےخفیہ طور پر مقبوضہ فلسطین میں داخل ہونے والے ایک شخص کو واپسی پر گرفتار کر لیا ہے۔
مذکورہ شخص نے غزہ جنگ کے آغاز سے ہی صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے اور اس رژیم کے تفویض کردہ مشنز کو انجام دینے کا اعتراف کیا۔
تفتیش کے دوران صیہونی آلہ کار نے اعتراف کیا کہ اس نے صیہونیوں سے ایک جدید ڈیوائس حاصل کی ہے جسے وہ لبنان کے بعض اہم مراکز کی نگرانی اور فلم بندی کے لیے استعمال کرتا ہے جو اسے دشمن کے ایجنٹوں کے ساتھ براہ راست رابطے کے قابل بناتی ہے۔
صہیونیوں نے اسے جاسوسی کے انعام کے طور پر ایک واسکٹ دی تھی جس میں بڑی رقم موجود تھی۔ مذکورہ شخص کے پاس موجود تمام آلات بشمول اس کے گھر کی تلاشی کے دوران حاصل ہونے والے سامان کو ضبط کر کے مزید تفتیش کے لیے لبنانی فوج کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ