مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غرب اردن کے شمالی علاقے طوباس کے قصبے میں صیہونی فوج کی گاڑی کے راستے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم از کم چار صیہونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مقبوضہ علاقوں کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی کنارے میں صیہونی فوج اور آباد کاروں کے ہاتھوں 700 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکام ٹرمپ کے دور میں مغربی کنارے پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس وقت اس علاقے میں 250 غیر قانونی بستیوں میں سات لاکھ سے زائد صیہونی آباد کار مقیم ہیں۔ تل ابیب نے ان کے تحفظ کے لیے مغربی کنارے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔
آپ کا تبصرہ