18 جنوری، 2025، 9:10 PM

غزہ پر اسرائیل کی فضائی جارحیت، فلسطینی مزاحمت کا انتباہ

غزہ پر اسرائیل کی فضائی جارحیت، فلسطینی مزاحمت کا انتباہ

صیہونی حکومت نے شمالی غزہ کے مختلف علاقوں کو فضائی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے "جبالیہ" پر بمباری کی ہے۔

در ایں اثناء  فلسطینی میڈیا نے غزہ شہر کے شمال مشرق میں یافا اسٹریٹ پر واقع ایک فیکٹری کے ارد گرد اسرائیلی طیاروں کے فضائی حملے کی خبر دی ہے۔

 ادھر فلسطینی مزاحمتی گروہ قدس بریگیڈز کے ترجمان "ابو حمزہ" نے متنبہ کیا ہے کہ قابض رجیم کے حملوں کے جواب میں انتقامی کاروائیوں میں شدت لائی جائے گی۔

 واضح رہے کہ اس وقت غزہ پر قابض حکومت کے حملے جاری ہیں جبکہ حالیہ جنگ بندی معاہدہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے اپنے نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گا۔

News ID 1929667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha