18 جنوری، 2025، 1:13 PM

غزہ میں جنگ بندی پر اتوار کی صبح سے عملدرآمد ہوگا

غزہ میں جنگ بندی پر اتوار کی صبح سے عملدرآمد ہوگا

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر اتوار کی صبح سے عملدرآمد ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 سے نافذ ہوگا۔

ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سرکاری ذرائع سے آنے والی ہدایات کا انتظار کریں۔

دراین اثناء غزہ کی وزارت داخلہ نے بھی اعلان کیا کہ جنگ بندی کے نفاذ کے فورا بعد ہمارے اہلکار غزہ کے تمام علاقوں میں تعینات ہوں گے۔

News ID 1929653

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha