مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان موٹی الموز نے غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے مقابلے میں اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں زیر زمین سرنگوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، ترجمان نے تین دن کی عارضی جنگ بندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ بندی آزمائشی طور پر کی جارہی ہے اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اسراغیلی فوج نے غزہ میں تمام زیر زمین سرنگوں کو تباہ کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان
اسرائیلی فوج کا غزہ میں اسلامی مزاحمت کے مقابلے میں شکست کا اعتراف
مہر نیوز/6 اگست / 2014ء: اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے مقابلے میں اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا ہے۔
News ID 1839067
آپ کا تبصرہ