مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ کے معاون برائے قونصلر امور وحید جلال زادہ نے ایتھوپیا کے دار الحکومت آدیس ابابا میں اس ملک کے وزیر خارجہ میسگانو آرگا سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے اقتصادی شعبوں میں تعاون کے لئے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی تشکیل پر اتفاق کیا۔
دونوں اعلی عہدیداروں نے زراعت، مائننگ، سائنس اور ٹیکنالوجی سمیت فوڈ پراسیسنگ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی زور دیا۔
اس سے پہلے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے بھی ایتھوپیا کے اپنے حالیہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ