18 جنوری، 2025، 11:36 PM

ایرانی نیوی کی زیر آب میزائل کمپلیکس کی نقاب کشائی+ ویڈیو

ایرانی نیوی کی زیر آب میزائل کمپلیکس کی نقاب کشائی+ ویڈیو

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے زیر آب میزائل کمپلیکس کی نقاب کشائی کی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے اپنے زیر آب میزائل شہروں میں سے ایک کی نقاب کشائی کی ہے۔

زیر آب میزائل کمپلیکس کی تقریب رونمائی سپاہ  کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی اور نیوی کمانڈر جنرل علی رضا تنگسیری کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ 

اس موقع پر جنرل سلامی نے کہا کہ آج ہم نے بحریہ کے معزز کمانڈر کے ساتھ جس کمپلیکس کا دورہ کیا وہ ان میزائل شہروں میں سے ایک ہے جس میں بحریہ کا میزائل سسٹم اور بارودی سرنگیں بچھانے والے جہاز موجود ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ کمپلیکس جسے آج قوم دیکھ رہی ہے ایک شاندار کمپلیکس ہے، لیکن یہ مجموعی طور پر بحریہ کی دفاعی طاقت کے اس کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ نیوی کے جدید آلات اور سسٹمز کی تعداد میں مستقبل میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا۔

 ایران کے قومی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیر زمین کمپلیکس میں تیز رفتار کشتیاں اور بحری بارودی سرنگیں موجود ہیں اس کے علاوہ محفوظ جنگی کشتیاں بھی کروز میزائلوں سے لیس دکھائی دے رہی ہیں۔

اس زیر آب نیوی بیس میں امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے والے ہائی ٹیک جنگی جہاز بھی خصوصی طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

News ID 1929670

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha