مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے مرکزی دفتر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے ساتھ ہمدردی کے اظہار اور غزہ کے باشندوں کے خلاف اس حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں اسرائیلی وزارت جنگ کے ہیڈ کوارٹر کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
اس بیان کے مطابق مذکورہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف پر جا لگا جب کہ اسرائیلی ڈیفنس سسٹم اسے روکنے میں ناکام رہا۔
یمنی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مزاحمت کے ساتھ کھڑی ہیں اور جنگ بندی کے مرحلے کے دوران صہیونی دشمن کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں فلسطینی مزاحمت کے ساتھ عسکری تعاون کے لئے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ