18 جنوری، 2025، 4:52 PM

اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں، لبنانی صدر

اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں، لبنانی صدر

لبنان کے صدر نے ملک کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ضامن ممالک اور اقوام متحدہ سے روک تھام کا مطالبہ کیا۔

مہر نیوز کے مطابق، لبنان کے صدر جوزف عون نے بیروت میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی۔

انہوں نے ملک کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ضامن ممالک اور اقوام متحدہ سے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

جوزف عون نے مقررہ ڈیڈلائن کے اندر اسرائیلی فوجوں کے لبنانی علاقوں سے انخلاء پر زور دیا۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے یقین دلایا کہ وہ لبنا سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عالمی برادری لبنان کے ساتھ ہے اور صلح کے معاہدے سے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوگا۔

News ID 1929661

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha