17 جنوری، 2025، 4:16 PM

مہر نیوز کی خصوصی رپورٹ؛

ایران بھر میں فلسطینی مزاحمت کی فتح پر جشن کا سماں

ایران بھر میں فلسطینی مزاحمت کی فتح پر جشن کا سماں

ایرانی بھر کے مختلف شہروں میں عوام نماز جمعہ کے بعد اسرائیلی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی زبردست فتح پر جشن منا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی - صوبائی ڈیسک: صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا 16 ماہ بعد بدھ کی شام باضابطہ اعلان کیا گیا۔

یہ جنگ بندی اس حقیقت کی تصدیق ہے کہ اگرچہ مزاحمتی محاذ اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ مساوی نہیں تھی، لیکن مزاحمتی محاذ کی قوتِ ارادی نے قاتل رجیم کو  گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور اسرائیلی حکومت اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل نہ کرنے کے باوجود جنگ بندی پر آمادہ ہو گئی۔

یہ جنگ بندی مزاحمتی محاذ کی زبردست فتح ہے، جس کی خوشی میں آج ایرانی عوام ملک کے مختلف شہروں میں جشن منا رہے ہیں۔

 بوشہر میں نماز جمعہ کے بعد عوامی مارچ کیا گیا

بوشہر کے عوام نے مظلوم فلسطینی عوام اور حماس کی صیہونی حکومت پر فتح کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی۔

اراک کے لوگوں کی خوشی دیدنی ہے، لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر امڈ آیا

ہمدان میں لوگ فلسطینی مزاحمت کی فتح کا جشن منا رہے ہیں

ایران بھر کے مختلف شہروں میں فلسطینی مزاحمت کی فتح پر جشن کا سماں

ایران بھر کے مختلف شہروں میں فلسطینی مزاحمت کی فتح پر جشن کا سماں

اہواز کے عوام کا فلسطینی مزاحمت سے اظہار یکجہتی، فتح کی خوشی میں ریلی کا انعقاد۔

ایران بھر کے مختلف شہروں میں فلسطینی مزاحمت کی فتح پر جشن کا سماں

ایران بھر کے مختلف شہروں میں فلسطینی مزاحمت کی فتح پر جشن کا سماں

سنندج میں نماز جمعہ کے بعد شاندار ریلی

گیلان میں جشن فتح مقاومت کا خوبصورت منظر

ساری میں جشن فتح کا ایک منفرد انداز

دامغان کے عوام بھی فلسطینی مزاحمت کی خوشی میں پرجوش انداز میں شریک نظر آتے ہیں۔

رامسر شہر بھی فلسطینی مزاحمت کی فتح پر جھوم اٹھا

ساحلی شہر بندر عباس میں شہریوں کی خوشی دیدنی ہے۔

فلسطینی مزاحمت کی خوشی میں ریلی کا بھرپور اہتمام۔

مشہد کے عوام بھی مقاومت کی فتح کی خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے

مشہد کے پرجوش نمازیوں نے فلسطینی مزاحمت کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکست خوردہ دشمنوں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔

انقلابی شہر قم کے عوام کی غزہ کی فتح کی خوشی میں ریلیوں کا آغاز

مذہبی اور انقلابی شہر قم کے شہریوں نے نماز جمعہ کے بعد غزہ کی مزاحمت کی فتح کے جشن میں شریک ہو کر بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

تاریخی شہر شیراز کے عوام بھی فلسطینی مزاحمت کی خوشی میں شریک نظر آئے
شیراز کے عوام نے بھی ملک بھر کے شہریوں کی طرح غزہ کی مزاحمت کی فتح پر بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طفل کش صیہونی رجیم کے خلاف نعرے لگائے۔

News ID 1929632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha