مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شام کے بارے میں عرب اور غیر عرب ممالک کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
اجلاس کے اختتام پر شریک ممالک نے کہا کہ ہم شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شام میں انتقال اقتدار کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں جس میں شام کی سیاسی اور سماجی قوتیں موجود ہوں؛ تمام شامی عوام کے حقوق کا خیال رکھا گیا ہو.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم بات چیت اور باہمی مشورے کے ذریعے مختلف فریقوں کو درپیش تمام چیلنجوں اور مسائل کو اس طرح سے حل کرنے پر کام کررہے ہیں جو شام کی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ کرے۔ ہم شام کے خلاف یکطرفہ اور بین الاقوامی پابندیاں اٹھانے اور اسے انسانی اور معاشی مدد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ ریاض میں شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد عرب اور غیر عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ