5 جنوری، 2025، 5:09 PM

انصار اللہ یمن کا سعودی عرب کو سخت انتباہ؛ تمام آپشنز میز پر ہیں

انصار اللہ یمن کا سعودی عرب کو سخت انتباہ؛ تمام آپشنز میز پر ہیں

یمن کی تحریک انصار اللہ کے رکن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک کے خلاف سازشوں سے باز آجائے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن "محمد علی الحوثی" نے ملک کے خلاف دسیسہ کاریوں پر سعودی عرب کو خبردار کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا: یمنی قوم مسئلہ فلسطین کی حمایت کے راستے میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں اور کسی بھی قسم کے تناؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔

محمد علی الحوثی نے خبردار کیا کہ ہم سعودیوں سے کہتے ہیں کہ کشیدگی میں کمی تمہارے غلط اندازوں کا جائزہ لینے کا ایک اچھا موقع تھا جس نے تمہیں ماضی میں تباہی سے دوچار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں تمہارا  خیال تھا کہ یمن دو ہفتوں کے اندر تسلیم ہو جائے گا، اور تم آج ایک بار پھر غلط اندازہ لگا رہے ہو، جو تمہاری شکست کا باعث بنے گا اور آخر میں فتح یمنی قوم کی ہوگی۔

  یمنی رہنما نے متنبہ کیا کہ ملک کے خلاف کسی بھی نئی سازش کی صورت میں یمنی قوم کی طرف سے تمام آپشن میز پر ہوں گے اور دشمن کو حسب سابق ذلت آمیز شکست ہوگی۔

News ID 1929350

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha