مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج نے سیکورٹی حالات کے پیش نظر مغربی اور مشرقی سرحدوں پر سیکورٹی دستے تعیینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مسلح افواج کے رابطہ کار کمانڈر حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ سرحدوں کی نگرانی کے لیے مختلف فوجی دستے مغربی اور مشرقی سرحدوں پر تعینات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحدوں کی حفاظت سے نہ صرف غیر قانونی تجارت اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جاسکے گا بلکہ اس سے ملک کی اندرونی سیکیورٹی بھی بہتر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے دیواروں کی تعمیر کا منصوبہ بھی جاری ہے تاکہ غیر قانونی نقل و حرکت کو روکا جا سکے اور ملک کی مکمل سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
آپ کا تبصرہ