مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی تحریک مجاہدین نے مقبوضہ علاقوں پر یمن کے نئے حملے کو سراہا ہے۔
اس تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غاصب صیہونی حکومت پر یمنی مسلح افواج کے نئے میزائل حملوں کو سراہتے ہیں کہ جس کے نتیجے میں لاکھوں غاصب صیہونی پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور ہوئے جب کہ ان میں سے کئی زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے کہا کہ یمن کا یہ حملہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
تحریک مجاہدین کے بیان میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے سلسلے میں عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور عرب اور اسلامی ممالک کا ذلت آمیز موقف افسوس ناک ہے، تاہم یمن کا موقف اور جوابی اقدام قابل تعریف ہے۔
واضح رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے اہداف پر ایک نیا میزائل حملہ کیا جس سے تقریباً 50 لاکھ صہیونیوں کو پناہ گاہوں میں چھپ کر جان بچانی پڑی تاہم اس دوران متعدد صیہونی زخمی ہوئے۔
آپ کا تبصرہ