مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی انصار اللہ کے شعبہ اطلاعات کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا: صہیونی دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کا دفاعی نظام اس کی حفاظت نہیں کرسکتا۔
انہوں نے مزید کہا: اسرائیلی رجیم کو میزائل حملوں سے بچنے کے لئے غزہ میں جنگ بندی قبول کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ کچھ دیر پہلے یمنیوں نے مقبوضہ فلسطین پر ایک نیا میزائل حملہ کیا جسے صیہونی حکومت کا دفاعی نظام روک نہیں پایا۔
یمنی میزائل حملے کے بعد درجنوں خوفزدہ صہیونی پناہ گاہوں میں چلے گئے۔
دوسری طرف یمن کے عوام نے صیہونی رجیم کے خلاف ملک کے نئے حملے کی حمایت میں ریلیاں نکالیں۔
آپ کا تبصرہ