مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 28 فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ تیرہ سالوں کے دوران صیہونی فوجیوں میں خودکشی کی یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔
صیہونی عسکری ذرائع نے بھی اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 891 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام کی سخت سنسرشپ کی وجہ سے فوجیوں کی ہلاکتوں سے متعلق درست اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔
تاہم آزاد ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں سے تجاوز کر چکی ہے۔
آپ کا تبصرہ