1 جنوری، 2025، 7:38 PM

معاشرے میں آیت اللہ مصباح جیسی شخصیات کو متعارف کرانا ضروری ہے، آیت اللہ مصطفی خامنہ ای

معاشرے میں آیت اللہ مصباح جیسی شخصیات کو متعارف کرانا ضروری ہے، آیت اللہ مصطفی خامنہ ای

آیت اللہ سید مصطفی خامنہ ای نے کہا: آیت اللہ مصباح یزدی جیسی شخصیات کو معاشرے کے اعلی درجے کے فکری افق کے طور پر متعارف کرانا ضروری ہے۔

مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، آیت اللہ سید مصطفی خامنہ ای نے مرحوم آیت اللہ مصباح یزدی کے حوالے سے منعقدہ چوتھی بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے کے لئے ان کی شخصیت کی شناخت اور تعارف کو ضروری قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ مصباح یزدی جیسی شخصیت کی معاشرے کے ایک بلند افق اور ایمان کے اعلی مرتبے پر فائز عملی نمونے کے اعتبار سے ترویج نہایت ضروری ہے۔

 ان قدآور شخصیات کا تعارف ہمارے نوجوانوں کو علم و ایمان کی بلندیوں تک پہنچنے کا عزم بخشتا ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ میری نگاہ میں مرحوم علامہ مصباح یزدی کی تین خصوصیات نہایت اہم ہیں۔ سب سے پہلی خصوصیت یہ کہ وہ ایک اعلیٰ درجے کے محقق تھے، جن کا مقام شاید بہت سے لوگوں کے لیے واضح نہ ہو۔

 ان کی دوسری برجستہ خصوصیت ان کی قوت بیان تھی، مرحوم اعلی درجے کی قوت بیان سے آراستہ تھے، جو پیچیدہ علمی گتھیوں کو شفاف انداز میں کھول کر نوجوان اذہان کے سامنے رکھتے تھے۔

ان کی تیسری خصوصیت معاشرے کے مختلف طبقوں بالخصوص نوجوانوں اور ماہرین تعلیم کی رہنمائی اور ان کے ساتھ گہرا رابطہ قائم کرنا۔
انہوں نے اس راستے میں آنے والی ناہمواریوں کو برداشت کیا اور ہم نے ان کی طرف سے کبھی کوئی دفاعی ردعمل نہیں دیکھا۔

News ID 1929247

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha