مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام کے شہر السویدہ میں مسلح گروہوں نے دمشق پر قابض جولانی رجیم سے وابستہ دہشت گردوں کو اس شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔
اسکائی نیوز کے نمائندے نے بتایا ہے کہ السویدہ میں مسلح گروہوں نے بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے سے دو روز قبل اس صوبے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق، سویدا کے جوائنٹ آپریشنز روم تک یہ اطلاعات پہنچی تھیں کہ جولانی عناصر کا ایک بڑا قافلہ کل رات گئے صوبے میں داخل ہوا ہے، جس پر السویدہ کے مسلح گروہوں نے جولانی رجیم کے مذکورہ اہلکاروں کو واپس دمشق بھیج دیا۔ کیونکہ السویدہ کے مسلح گروہوں اور دمشق پر قابض جولانی عناصر کے درمیان صوبے کے سیکورٹی مسائل کے حوالے سے اختلافات ہیں۔
آپ کا تبصرہ