26 دسمبر، 2024، 9:29 AM

شام، الجولانی گروپ کے 14 دہشت گرد طرطوس میں ہلاک

شام، الجولانی گروپ کے 14 دہشت گرد طرطوس میں ہلاک

ہیئت تحریر الشام سے وابستہ ذرائع نے شمال مغربی شام میں اپنے متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے شامی عوام پر ظلم و ستم کے بعد قابض طاقتوں کے خلاف عوامی ردعمل میں اضافہ ہوا ہے۔

شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے وزیر داخلہ محمد عبدالرحمن نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت داخلہ کے 14 اہلکار طرطوس کے مضافات میں ایک گھات لگائے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

عبدالرحمن نے یہ بھی تصدیق کی کہ اس حملے میں وزارت داخلہ کے 10 دیگر اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ تحریر الشام نے دعوی کیا کہ یہ حملہ شام کی سابق حکومت کے باقی رہ جانے والے عناصر نے کیا ہے۔

News ID 1929079

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha