30 اپریل، 2013، 12:15 PM

رامین مہمانپرست

شام کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت

شام کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت

مہر نیوز/30 اپریل /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے  شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شامی وزیر اعظم پر حملے سے دہشت گردوں کے ناپاک عزآئم واضح ہوگئے ہیں اور اس حملے کی ذمہ داری ان علاقائي اور بین الاقوامی ممالک پر بھی عائد ہوتی ہے جو دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی امریکہ کی جانب سے حمایت ایک خطرناک کھیل ہے جو پورے خطے کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دہشت گردوں نے کل شام کے وزیر اعظم پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے لیکن ان کے ہمراہ متعدد افراد اس حملے میں شہید ہوگئے جن میں ان کے محافظ بھی شامل ہیں۔

News ID 1820967

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha