27 دسمبر، 2024، 2:14 PM

بن گورین ایئرپورٹ کو فلسطین 2 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، یمنی فوج

بن گورین ایئرپورٹ کو فلسطین 2 بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، یمنی فوج

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ہوائی اڈے کو فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے صیہونی رجیم کے بن گورین ہوائی کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکور میزائل صہیونی دشمن کے فضائی سسٹم کو چکمہ دیتے ہوئے مطلوبہ ہدف پر جا لگا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جب کہ ہوائی اڈے کی پروازیں معطل ہوگئیں۔

جنرل یحیی سریع نے آگاہ کیا کہ ملک کے ڈرون یونٹ نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں اسرائیلی دشمن کے ایک اہم ہدف کو خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا جو کامیاب رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، کئی ڈرونز سے بحیرہ عرب کے سقطری جزیرے میں ایک بحری جہاز (سانتا ارسولا) کو بھی براہ راست نشانہ بنایا۔ کیونکہ مذکوہ بحری جہاز کی ملکیت والی کمپنی نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے یمنی انتباہ کو نظر انداز کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعا اور حدیدہ کے شہری مراکز پر اسرائیل کے حملے سے فلسطینی عوام کی مدد کے یمنی عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ پر جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک یمن کی فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

News ID 1929115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha