مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المعلومہ نے شامی ذرائع کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ بدنام زمانہ تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کے عناصر نے شام کے صوبے دیر الزور کے دو دیہاتوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دہشت گرد عناصر الجولانی کی تنظیم تحریر الشام کی خاموش رضایت کے تحت شامی شہریوں کو اغوا کر رہے ہیں۔
الجولانی سے وابستہ عناصر نے داعش کے عناصر کے ساتھ محاذ آرائی سے بچنے کے لیے حالیہ دنوں میں اپنے پانچ ٹھکانوں کو خالی کرا لیا ہے جس سے ان کے درمیان خفیہ روابط ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔
دیرالزور سے مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد مغویوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے تاوان طلب کررہے ہیں۔ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کے مختلف صوبوں میں داعش تیزی سے زور پکڑ رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ