21 دسمبر، 2024، 7:23 PM

کرمانشاہ، سپاہ پاسداران انقلاب کی کاروائی، تکفیری نیٹ ورک کے اراکین گرفتار

کرمانشاہ، سپاہ پاسداران انقلاب کی کاروائی، تکفیری نیٹ ورک کے اراکین گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب نے کرمانشاہ میں کاروائی کرکے تکفیری نیٹ ورک کے کئی اراکین کو گرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاسداران انقلاب اسلامی نے مغربی صوبہ کرمانشاہ میں ایک شدت پسند تکفیری نیٹ ورک کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی اراکین کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرحدی شہر سرپل ذھاب کے چیف جسٹس امیر فیضی نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی انٹیلیجنس فورسز نے اس شدت پسند نیٹ ورک کی سرگرمیوں پر نظر رکھی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے خلاف ایک آپریشن کے ذریعے کارروائی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن گروہوں کی تمام سرگرمیوں پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور جب بھی ضروری ہوا عدالت کے حکم کے ساتھ سخت کارروائی کی جائے گی۔

امیر فیضی نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فرد کو مشاہدہ کرنے کی صورت میں متعلقہ حکام کو اطلاع دیں۔

عراق کے ساتھ 48 کلومیٹر طویل سرحد رکھنے والے شہر سرپل ذھاب کی آبادی 90,000 سے زیادہ ہے۔ یہ شہر ماضی میں تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔

News ID 1928972

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha