9 مارچ، 2024، 11:26 PM

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کی کامیاب کاروائی، منی لانڈرنگ اور سٹے بازی میں ملوث برطانوی نیٹ وررک تباہ

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کی کامیاب کاروائی، منی لانڈرنگ اور سٹے بازی میں ملوث برطانوی نیٹ وررک تباہ

وزارت انٹیلی جنس نے امام زمان عج کے گمنام سپاہیوں کی مدد سے آن لائن جوئے اور منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت انٹیلی جنس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ ایک سال سے خفیہ ایجنسیوں کی تحقیقات اور نگرانی کے بعد مرکزی بینک کے تعاون سے آن لائن جوئے اور سٹے بازی کا منظم نیٹ ورک تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ گروہ بیرون ملک عناصر کی زیرنگرانی فعالیت کررہا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس جرائم پیشہ اور منظم گروہ کی بنیاد برطانیہ میں مقیم عناصر نے رکھی تھی ۔ ملک بھر میں 35006 بینک اکاؤنٹس اور 54 جوئے کے بڑے اڈوں کے ذریعے کثیر زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کررہاتھا۔ جرائم پیشہ گروہ دولت کا لالچ رکھنے والوں کو جھانسہ دے کر مختصر رقم ادا کرنے کے بعد بھاری زرمبادلہ برطانیہ متقل کرتا تھا۔

وزارت انٹیلی جنس نے مزید کہا ہے کہ برطانوی حکومت کو سارے معاملے کے بارے میں اطلاع ہونے کے باوجود قانونی کاروائی کرنے سے گریز کررہی تھی جس سے مجرموں کی مزید حوصلہ افزائی ہورہی تھی۔ جرائم پیشہ گروہ منی لانڈرنگ اور سٹے بازی کے علاوہ ایران کی اسلامی ثقافت اور تشخص کو بگھاڑنے کی کوشش کررہا تھا اور معاشرے میں جوئے بازی کو رواج دینے کی مذموم کوشش کررہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گروہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کی بھنک پڑنے کے بعد خفیہ ایجنسیوں نے امام زمانہ کے گمنام سپاہیوں کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے عدالت کے حکم سے نیٹ ورک کے سرغنوں کو گرفتار کیا۔

وزارت انٹیلی جنس نے تاکید کی ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث گروہوں اور افراد کی سخت نگرانی کے بعد گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔

News ID 1922493

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha