مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں اعلی امریکی کمانڈرجنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ افغان اوراتحادی افواج حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کررہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفورڈ کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کی آزادانہ نقل و حرکت اور مالی سپورٹ کو توڑنے کیلیے کارروائی کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ کارروائی میں افغان فوج بھی اتحادی فوج کے ساتھ ہوگی۔ان کاکہناتھا کہ حقانی نیٹ ورک گزشتہ چند ماہ سے زیادہ فعال ہے۔حقانی نیٹ ورک نے اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران حملوں کی دھمکی دے رکھی ہے۔
مہر نیوز/ 14 مارچ / 2014 ء :افغانستان میں اعلی امریکی کمانڈرجنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ افغان اوراتحادی افواج حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی تیاریاں کررہی ہیں۔
News ID 1834219
آپ کا تبصرہ