مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ چند دنوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں پر مسلسل حملے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام پر صہیونی حکومت کے حملے اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہیں۔
بقائی نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی کی خلاف ورزی پر مغربی ممالک کا سکوت ان اقدامات کی خاموش حمایت کے مترادف ہے اسی وجہ سے صہیونی حکومت ان اقدامات کی جرائت کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ صہیونی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کو فوری طور پر ایکشن لے کر صہیونی حکومت سے جواب طلب کرنا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ