مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں دو فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
ان میڈیا رپورٹس کے مطابق جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والا ٹرک اینٹی آرمر راکٹ سے ٹکرا گیا جس سے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
دوسری طرف صیہونی رجیم نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے اطراف پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ