4 دسمبر، 2024، 6:04 PM

شامی فوج نے الکریم گاؤں واپس لے لیا، درجنوں دہشت گرد ہلاک + ویڈیو

شامی فوج نے الکریم گاؤں واپس لے لیا، درجنوں دہشت گرد ہلاک + ویڈیو

شامی فوج نے حلب، حماہ اور ادلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کئے جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج کے آپریشن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حلب، حما اور ادلب میں 100 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ 

اسی دوران خبر رساں ذرائع نے حما کے مضافات میں الکریم گاؤں کے دہشت گردوں سے واپس لئے جانے کی اطلاع دی۔

المیادین ٹی وی چینل کے نمائندے نے بتایا: شامی فوج نے ادلب کے جنوب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ شام کے خلاف امریکہ، اسرائیل اور ترکی کی حمایت سے تکفیری دہشت گردوں نے خونریزی کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا ہے، تاہم اس بار بھی انہیں رسواکن شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

News ID 1928571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha