20 نومبر، 2024، 7:20 AM

ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندی، یورپی یونین کے نمائندے کی وزارت خارجہ طلبی

ایرانی اداروں اور شخصیات پر پابندی، یورپی یونین کے نمائندے کی وزارت خارجہ طلبی

یورپی یونین کی جانب سے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی نمائندے کو طلب کرکے احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے ایرانی شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد کرنے پر ایرانی وزارت خارجہ نے یورپی یونین کے نمائندے کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

یورپی یونین اور برطانیہ نے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کے بے بنیاد الزامات کے تحت ایرانی شخصیات اور بحری کمپنی دیگر اداروں پر پابندی عائد کی ہے۔

وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے یورپی یونین کی نمائندگی کرنے والے ہنگری کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایران کے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ 

وزارت خارجہ کے حکام نے یورپی یونین کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور پابندی کو بین الاقوامی حقوق اور سمندری قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

وزارت خارجہ کے حکام نے کہا کہ ایران پر یوکرائن کے خلاف روس کو بیلسٹک میزائل دینے کے الزامات غلط ہیں۔ ایران اور دوسرے ممالک کے درمیان دفاعی تعاون جائز اور قانونی تقاضوں کے مطابق ہے۔ اس معاملے میں کسی غیر متعلقہ ملک یا ادارے کی مداخلت ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر ہنگری کے سفیر نے کہا کہ ایران کے خدشات سے بریسلز میں تنظیم کے اعلی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔

News ID 1928239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha