8 نومبر، 2024، 10:20 AM

ایران اسرائیل کے خلاف کاروائی کے لئے عراقی سرزمین استعمال نہیں کرے گا، عراقی وزیرخارجہ

ایران اسرائیل کے خلاف کاروائی کے لئے عراقی سرزمین استعمال نہیں کرے گا، عراقی وزیرخارجہ

عراقی وزیرخارجہ نے مغربی ذرائع ابلاغ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کے لئے عراقی سرزمین استعمال نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے مغربی ذرائع ابلاغ کی جانب سے صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کے لئے عراقی سرزمین استعمال ہونے کے خدشات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فواد حسین نے کہا کہ صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی کے سلسلے میں ایران کی طرف سے عراقی سرزمین استعمال کرنے کے تاحال کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عراق کی سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی حالت اس بات کی اجازت نہیں دیتی ہے کہ ہم ایک اور جنگ میں کودیں۔ اس سلسلے میں وزیراعظم السودانی عراقی گروہوں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور تاکید کرتے ہیں کہ کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے عراق پر ایک اور جنگ مسلط کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عراقی سرزمین اور فضائی حدود کے استعمال کے مخالف ہیں چنانچہ ہم نے ایران کے خلاف صہیونی حکومت کے اقدامات کی بھرپور مخالفت کی ہے۔

News ID 1927976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha