مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سویڈن کے سیکڑوں افراد نے غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس ملک کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کے اوڈنپلان اسکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے "آزاد فلسطین"، "آزاد غزہ"، "نسل کشی بند کرو" کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
سویڈش عوام نے قابض صیہونی رجیم کی حمایت کرنے پر ملک کی حکومت سمیت امریکہ اور یورپی ممالک کی بھی مذمت کی۔
مظاہرین میں سے ایک صوفیا جانسن نے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو بتایا: وہ غزہ کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا: میں مظاہرے میں شریک نہ ہونے والے تمام لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ مسئلہ صرف فلسطین کا نہیں ہے، صیہونی حکومت اپنی سرزمین کو وسعت دینا چاہتی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ عرب دنیا اور یورپی یونین نے کس قدر خیانت اور جانبداری سے کام لیا ہے، ہم انہیں نہیں بھولیں گے اور ہم ان کے کرتوت ریکارڈ کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان پر دی ہیگ میں مقدمہ چلایا جائے۔"
آپ کا تبصرہ