مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر صیہونی حملوں، محاصرے اور بدترین انسانی بحران کے خلاف دنیا کے مختلف حصوں میں عوامی احتجاجی مظاہرے زور پکڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، امریکہ، لبنان اور دیگر ممالک میں غزہ میں جاری صیہونی مظالم اور نسل کشی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
امریکی شہر نیویارک میں مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی اور صیہونی جارحیت کی فوری بندش کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "غزہ کو آزاد کرو"، "فوری جنگ بندی" اور "انسانی امداد روکی نہ جائے" جیسے نعرے درج تھے۔
اسی طرح ریاست ورجینیا میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس ادارے کے سربراہ کے گھر کے سامنے مظاہرہ کیا جسے وہ بشردوستانہ امدادی ادارہ کہتا ہے۔ مظاہرین نے اس شخص کو غزہ میں نسل کشی کی معاونت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
شمالی لبنان کے شہر طرابلس میں بھی ہزاروں افراد نے سڑکوں پر مارچ کیا۔ شرکاء نے غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محاصرہ ختم کیا جائے، بمباری بند ہو، اور فلسطینی عوام کو فاقہ کشی اور قتل عام سے بچایا جائے۔
یہ احتجاج ایسے وقت پر ہو رہے ہیں جب انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مسلسل غزہ کی صورتحال کو انسانی المیہ قرار دے رہی ہیں اور متنبہ کرچکی ہیں کہ فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں حالات مزید بھیانک ہوسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ