مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراکش کے شمالی شہر طنجہ کی بندرگاہ پر ہزاروں افراد نے اس وقت احتجاجی مظاہرہ کیا جب صہیونی اسلحہ بردار بحری جہاز وہاں لنگرانداز ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔
الاقصی چینل کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے مراکش حکومت کے اس عمل کی شدید مذمت کی جسے انہوں نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل عام میں صہیونی حکومت کی عملی مدد قرار دیا۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ صہیونی بحری جہازوں کو مراکش کی بندرگاہوں میں داخل ہونے دینا دراصل اسرائیل کے جنگی جرائم میں شراکت کے مترادف ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ بندرگاہ طنجہ صہیونی حکومت سے وابستہ تجارتی یا فوجی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کا مرکز بنی ہو۔ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے مظاہرے اس بندرگاہ پر دیکھے جاچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، مراکش کی بندرگاہوں سے وابستہ آٹھ ملازمین نے صہیونی حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی شراکت داری یا تعاون کے خلاف احتجاجا اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ