1 نومبر، 2024، 10:11 PM

امیر قطر اور برطانوی وزیر اعظم کا غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت پر تبادلہ خیال

امیر قطر اور برطانوی وزیر اعظم کا غزہ اور لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت پر تبادلہ خیال

قطر کے امیر اور برطانوی وزیر اعظم نے ٹیکی فونک بات چیت کے دوران غزہ اور لبنان کی تازہ ترین صورت حال اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی حل پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطری عدالت کے ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں غزہ اور لبنان ممیں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق، فریقین نے قطر اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مذکورہ خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں غزہ کی پٹی سمیت فلسطین اور لبنان کے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی کے خاتمے یا تناو کو کم کرنے کے لئے سفارتی حل شامل ہے۔ 

News ID 1927844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha