مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی کانگریس کے جنرل سیکریٹری جئے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان کو برطانوی سامراج سے زیادہ عدم مساوات کا باعث قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بی جے پی اتحاد کی حکومت کی وجہ سے عدم مساوات پھیل گیا ہے۔ عدم استحکام اور مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقہ اقتصادی مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں بحران کی کیفیت پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں کے دوران ملک میں ترقی کا پہیہ برعکس گھوم رہا ہے۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی قوت خرید کمزور ہورہی ہے۔ کاروباری طبقہ مشکل میں ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت سکڑ رہی ہے۔
رام رمیش نے کہا کہ حکومت مخصوص کاروباری طبقوں کو نواز رہی ہے جس کی وجہ سے معدود کاروباری گروپس کی چاندی ہوگئی ہے۔ یہ صنعتی گروہ ملک کی معیشت پر قبضہ کررہے ہیں۔ تعمیراتی سامان اور روز مرہ ضروریات کی چیزوں کی مصنوعات پر ان کی گرفت مضبوط ہورہی ہے۔
آپ کا تبصرہ