مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے علاقے شیروان کی خواتین نے رہبر معظم انقلاب کے حکم کی تعمیل میں لبیک مہم کے دوسرے مرحلے پر لبنان کے مظلوموں کی مدد کے لیے 2 ارب 50 کروڑ تومان سے زائد سونا اور نقدی عطیہ کی۔
حجت الاسلام مہدی تقوی نے مہر کے نمائندے کو بتایا کہ گزشتہ دو جمعوں کے دوران شیروان کی خواتین نے رہبر معظم انقلاب کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے لبنان کے مظلوم عوام اور مزاحمتی محاذ کی مدد کے لیے آدھا کیلو سونا عطیہ کیا۔
مدرسہ آیت اللہ حکیم شیروان کے مدیر نے مزید کہا کہ ایک مخیّر خاتون نے اس مہم میں 200 ملین تومان نقد جب کہ دوسری خاتون نے 160 ملین تومان مالیت کا سونا عطیہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر اس مہم میں شیروان کی خواتین کی طرف سے 2 ارب 50 کروڑ سے زیادہ تومان کا حصہ ڈالا گیا۔
آپ کا تبصرہ