مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی سرحد پر مقاومت کے ساتھ جھڑپوں کے بعد صہیونی فوج کی جانب سے شام کی سرحدوں پر مشکوک سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔
الجزیرہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی فوج نے شامی سرحدی صوبے قنیطرہ کے قصبے الاصبح کے نزدیک مشکوک سرگرمیاں شروع کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے بلڈورز کی مدد سے زرعی زمینوں کو کھودنا شروع کیا ہے۔
اس سے پہلے لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں درجنوں صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ صہیونی فوج نے کئی مرتبہ لبنانی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم مقاومتی جوانوں کے ہاتھوں شکست کھاکر عقب نشینی پر مجبور ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ