13 اکتوبر، 2024، 8:59 PM

حیفا سمیت مقبوضہ علاقے دھماکوں سے لرز اٹھے، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

حیفا سمیت مقبوضہ علاقے دھماکوں سے لرز اٹھے، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف

میڈیا ذرائع نے حیفا سمیت مقبوضہ علاقوں میں خوفناک دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، صیہونی ذرائع نے اتوار کی صبح مقبوضہ فلسطین میں دسیوں زور دار دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔

اتوار کی صبح عرب ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ حیفہ سمیت اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں کے شمال میں خطرے کے سائرن بج گئے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے کئی علاقے بیک وقت دسیوں بڑے دھماکوں سے لرز اٹھے۔

دوسری طرف صہیونی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ حیفہ میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی، تاہم مزید تفصیلات شائع نہیں کیں۔

News ID 1927381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha