12 اکتوبر، 2024، 4:12 PM

ایرانی وزیر خارجہ اتوار کو بغداد کا دورہ کریں گے

ایرانی وزیر خارجہ اتوار کو بغداد کا دورہ کریں گے

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی عراقی حکام کے ساتھ بات چیت اور علاقائی مشاورت کی غرض سے اتوار کو بغداد کا دورہ کریں گے۔

مہر نیوز کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی عراقی حکام کے ساتھ بات چیت اور  علاقائی مشاورت کی غرض سے اتوار کو بغداد کا دورہ کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے قبل علاقائی صورت حال بالخصوص غزہ اور لبنان پر اسرائیلی رجیم کے حملے پر بات چیت کے لیے لبنان، شام، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔

گزشتہ بدھ کو انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی اور پھر مزید مشاورت کے لئے دوحہ کا دورہ کیا۔

قبل ازیں نیوز چینل العربی الجدید نے  خبر دی تھی کہ ایرانی وزیر خارجہ آنے والے دنوں میں ایک سرکاری دورے پر قاہرہ جائیں گے تاکہ مشترکہ امور اور علاقائی صورت حال پر دونوں ممالک کے خیالات کا جائزہ لیں۔

News ID 1927360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha