12 اکتوبر، 2024، 10:54 AM

صہیونی حکومت کو ایک اور سفارتی جھٹکا، نکاراگوئے نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیا

صہیونی حکومت کو ایک اور سفارتی جھٹکا، نکاراگوئے نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیا

نکاراگوئے کی وزارت خارجہ نے فلسطین کی حمایت میں صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس العربی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نکاراگوائے کے نائب صدر روزاریو موریلو نے دہشت گرد صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مریلو نے صہیونی حکومت کو ایک "فاشسٹ" حکومت قرار دیا جس کی تاریخ فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر نسل کشی سے بھری ہوئی ہے۔

 نکاراگوئے کے صدر نے اس سلسلے میں ملکی وزارت خارجہ کو فلسطین کی حمایت میں صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا حکم دیا ہے۔

News ID 1927352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha