مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مزاحمتی فورسز نے صیہونی آرمی کی ایک بکتر بند گاڑی کو تباہ کرتے ہوئے متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی افواج لبنان میں تھوڑی سی پیش قدمی کے بعد الضہیرہ کے دہانے پر موجود مزاحمتی فورسز کے جنگی جال میں پھنس گئیں جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔
المیادین کے رپورٹر نے مزید بتایا کہ اس دوران لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے مقبوضہ علاقوں پر نئے میزائل حملے کئے گئے۔
اسلامی مزاحمت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل غزہ اور لبنان کے عوام کے دفاع میں صیہونی فوج کے اہم مرکز بلیدا پر داغے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مقبوضہ طبریا بھی حزب اللہ کی میزائل کارروائیوں کا ایک اور ہدف رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ