11 اکتوبر، 2024، 10:36 AM

شمالی سرحدوں پر جھڑپوں میں تین صہیونی افسر ہلاک

شمالی سرحدوں پر جھڑپوں میں تین صہیونی افسر ہلاک

صہیونی فوج نے شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں تین افسروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ اور صہیونی فورسز کے درمیان شمالی سرحدوں پر سخت لڑائی جاری ہے۔

صہیونی فوج نے حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اپنے تین افسران کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔  صہیونی فوج نے ہلاک ہونے والے افسران کے نام بھی جاری کیے ہیں جس کے مطابق اوی بروسٹائن، روی متنیاہو اور ننتنئل ھرشکوویچ مختلف مقامات پر مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ کے اطراف میں القسام کے جوانوں نے صہیونی فوجیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں صہیونی فوجی بریگیڈ 5460 کے کمانڈر اور کئی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1927329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha