7 اکتوبر، 2024، 4:17 PM

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب نیا دھماکہ

ڈنمارک میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب نیا دھماکہ

ڈنمارک کی پولیس نے بتایا کہ کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک نیا دھماکہ ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ٹائمز آف اسرائیل کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ڈنمارک کی پولیس کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے پر کوپن ہیگن میں صہیونی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ اسرئیلی سفارت خانے سے 500 میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ پانچ روز قبل بھی سفارت خانے کی عمارت کے قریب دو دھماکے ہوئے تھے جس کے بعد دو سویڈش شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

کوپن ہیگن پولیس کے تفتیش کار ٹیرن مولر نے کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس دھماکے کا تعلق پچھلے دو دھماکوں سے تھا؟ تاہم ان کے بقول عین ممکن ہے کہ دھماکے کی آواز گولی چلنے سے پیدا ہوئی ہو جب کہ مقامی میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں دھماکے کے اثرات سفارت خانے کے قریب ایک رہائشی عمارت کی دیوار پر صاف دکھائی دے رہے ہیں۔

News ID 1927252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha