4 اکتوبر، 2024، 8:48 AM

پاکستانی شہر کوئٹہ شھید حسن نصراللہ کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پاکستانی شہر کوئٹہ شھید حسن نصراللہ کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

پروگرام سے خطاب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شہید سیدحسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیئہ کے پاکیزہ خون کے انتقام نے امت کے زخموں پر مرحم رکھ کر مسلمانوں کو اسرائیل کے مقابلے میں متحد اورپرعزم کردیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمدامین شھیدی نے اس تقریب سے خطاب کیا‏۔ انہوں نے شھداء مقاومت کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شھید سید حسن نصراللہ عالم اسلام کے ماتھے کاجھومر اور امت اسلامیہ کے دلوں کی دھڑکن تھے، انھوں نے مقاومتی محاذ کو ایک نئی جھت دی، شب و روز کی محنت سے خصوصا عرب دنیا کے بیدار مغز مسلمانوں کو قدس کے محور پر متحد منظم اور مربوط کیا۔

پاکستانی شہر کوئٹہ شھید حسن نصراللہ کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

شھید سید حسن نصراللہ کی فطانت اور مجاہدانہ کوششوں نے فلسطین اور غزہ کےمظلوموں کو ایک نئی امنگ امید اور حوصلہ عطا کیا نصراللہ نے اپنی ۳۲ سالہ قیادت میں یمن سوریہ عراق لبنان، اور دیگر عرب ممالک کے مسلمانوں کو باور کرایا کہ اگر حزب اللہ اکیلے صہیونیوں کی نیندیں اڑاسکتی ہے تو سب مسلمان متحد ہوکر اسرائیل کو بھت کم وقت میں صفحہ ھستی سے مٹاسکتے ہیں ، اسرائیل نے ایک بار پھر کیلکولیشن میں غلطی کی، شہید نصراللہ کی شہادت اسرائیل کی کامیابی نہیں صہیونی غاصب ریاست کی تباہی کا برق رفتار سفر ہے، اب محورمقاومت ایک نئے انداز سے میدان میں داخل ہوگی اور دنیا اسرائیل کی تباہی اپنی آنکھوں سے دیکھےگی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر وعدہ صادق 2 کےزبردست اور بھرپور براہ راست حملےکے ذریعے دنیا پرثابت کردیا کہ محورمقاومت امت کے دلوں کی ترجمان ہے۔ یہ حملہ دنیا کے ہر مسلمان کے دل کی آرزو اور مستقبل میں مقاومتی محاذ کی صہیونیت پر فتح کی نوید تھا۔

سیدحسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیئہ کے پاکیزہ خون کے اس انتقام نے امت کے زخموں پر مرحم رکھ کر مسلمانوں کو اسرائیل کے مقابلے میں متحد اورپرعزم کردیا ہے۔

News ID 1927163

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha