علامہ امین شہیدی
-
پاکستانی شہر کوئٹہ شھید حسن نصراللہ کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
پروگرام سے خطاب میں علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شہید سیدحسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیئہ کے پاکیزہ خون کے انتقام نے امت کے زخموں پر مرحم رکھ کر مسلمانوں کو اسرائیل کے مقابلے میں متحد اورپرعزم کردیا ہے
-
مغربی دنیا کا فلسطین کی حمایت میں قیام مذہبی نہیں، نظریاتی ہے، علامہ امین شہیدی
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ مغربی دنیا کا فلسطین کی حمایت میں قیام مذہبی نہیں، نظریاتی ہے۔ یہ قیام اس سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ہے جس کی بنیاد غیر منصفانہ پالیسیز پر رکھی گئی ہے۔
-
علامہ امین شہیدی کی مہر نیوز سے خصوصی گفتگو؛
پاکستان میں اتحادی حکومت دو سال سے زیادہ نہیں چلے گی
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی طور پر ایسے اقدامات کیے جو اگر جاری رہتے تو اگلے 10 سالوں میں پاکستان بدل سکتا تھا۔ اس نے اپنے طرز عمل اور باتوں سے ظاہر کیا کہ ہمیں آزاد ہونا چاہیے اور مشرق و مغرب پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان کی مہر نیوز سے گفتگو؛
اقوام متحدہ میں ایرانی صدر کا خطاب قابل تعریف تھا/جو بھی قرآن کو ختم کرنا چاہے گا وہ تباہ ہو جائے گا
سربراہ امت واحدہ پاکستان نے ایرانی صدر کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کے مختلف پہلووں کو بیان کرتے ہوئے قرآن کے دفاع کو قابل تعریف قرار دیا۔
-
متنازعہ بل قائد اعظم کے جانشینوں کو پاکستان میں آئیسولیٹ کرنے کے لیے منظور کیا گیا ہے، علامہ شہیدی
پاکستانی معروف عالم دین علامہ امین شہیدی نے کہا کہ بل کو قومی اسمبلی میں چور ڈاکوؤں کے انداز میں پیش کیا گیا۔ 380 اراکین پر مشتمل پارلیمنٹ کے صرف 8 اراکین نے بل پیش کیا۔ اسی طرح سینیٹ کے 25 اراکین کو مسودہ دکھائے بغیر بل منظور کرا لیا گیا۔ ایسے متنازعہ بل کو پوری قوم جوتے کی نوک پر رکھتی ہے۔
-
پاکستانی معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کی مہر نیوز سے گفتگو؛
امام خمینیؒ نے اپنے زمانے اور بعد میں آنے والے جوانوں میں عزم پیدا کیا
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اپنے زمانے اور بعد میں آنے والے جوانوں میں عزم پیدا کیا۔ یہی عزم آج یمن، شام، عراق، کشمیر، نائجیریا، فلسطین اور لبنان میں جوانوں کو ہمت اور حوصلہ دلا رہا ہے کہ وہ خالی ہاتھ بھی اپنے زمانے کے مستکبرین کو چاروں شانے چت کرسکتے ہیں۔
-
علامہ امین شہیدی:
امام خمینیؒ نے انبیاء کے کردار کو اپنا کر لوگوں کی طاقت سے لوگوں کی نجات کا راستہ ہموار کیا
پاکستانی معروف عالم دین علامہ امین شہیدی نے کہا کہ امام خمینیؒ نے عوام کو اللہ سے جوڑا، کمزور کو شعور کی طاقت دے کر طاقتور ترین ظالموں کے مقابلہ میں کھڑا ہونے کا حوصلہ دیا۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان؛
دنیا بھر میں مبارزہ، استقامت اور عقلاء کی جدوجہد کی روش مکتب اہل بیتؑ کا ہی خاصہ ہے
پاکستانی معروف عالم دین نے کہا کہ آج پوری دنیا کی نگاہ مکتب اہل بیتؑ پر ہے کیونکہ یہی مکتب اسلام کا اصل چہرہ، اس کی قوت کا مظہر، استعمار ستیزی اور طاغوت سے جنگ کا استعارہ ہے۔ دنیا بھر میں مبارزہ، استقامت، مستدل اور عقلاء کی جدوجہد کی روش مکتب اہل بیتؑ کا ہی خاصہ ہے.
-
مغرب کی طرف سے رہبرِ معظم کی توہین جہد العاجز ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہاکہ آج رہبر معظم کے خاکے شائع کرنے سے دنیا کو یہ پیغام پہنچ گیا ہے کہ یہ طاقتیں ہر اس قوت کی توہین کرتی ہیں جس کا تعلق اللہ تعالی، وحی اور دینِ الہی سے ہو۔
-
سربراہ امت واحدہ پاکستان:
شہید قاسم سلیمانی کی شہادت نے ستم دیدہ اقوام میں جدوجہد اور استعمار ستیزی کے جذبہ کو مزید فروغ دیا
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ شہید حاج قاسم کا شمار ان عظیم ترین ہیروز میں ہوتا ہے جنہوں نے صرف ایک قوم کی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف خطوں میں بسنے والے مظلومین کی بھی خدمت کی۔
-
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا لیلة القدر ہیں، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہاکہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا لیلة القدر ہیں۔ تفسیر سورہ قدر کے مطابق خدا تعالی نے لیلة القدر میں نزولِ قرآن کا ذکر زمانہ ماضی کے ساتھ کیا ہے کہ قرآن کا نزول تمام ہو چکا لیکن ملائکہ اور روح کے نازل ہونے کا سلسلہ اب تک جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔
-
اہل بیت علیہم السلام کی مجالس ان ہستیوں کی معرفت کو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں، علامہ امین شہیدی
پاکستانی معروف عالم دین نے کہاکہ اہل بیت علیہم السلام قرآنِ ناطق ہیں اسی لئے رسولِ خداؐ نے وصیت فرمائی تھی کہ اگر ہدایت کے راستہ پر چلنا چاہتے ہو تو قرآنِ صامت و قرآنِ ناطق دونوں سے تمسک اختیار کیے رکھنا۔
-
حضرت زہراؑ کا وجود تاریکی سے روشنی کی طرف لے جانے کے لئے انتہائی مؤثر ہے، علامہ امین شہیدی
انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی حیاتِ طیبہ کا جائزہ لیا جائے تو آپؑ صرف اٹھارہ برس زندہ رہنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئیں لیکن آپؑ کے فیض کے آثار کائنات کے ہر گوشے میں نظر آتے ہیں۔
-
حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا شریکہ کارِ رسالت ہیں، علامہ امین شہیدی
امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے مسجد حسنین بہمن، مومباسا (کینیا) میں ایامِ فاطمیہ کی دوسری مجلس سے خطاب کیا۔
-
حضرت فاطمہ زہراؑ اللہ کا فیض مخلوق تک پہنچانے کا سریع ترین ذریعہ ہیں، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین علامہ محمد امین شہیدی نے کینیا میں ایامِ فاطمیہ کی پہلی مجلس سے خطاب کہاکہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی معرفت حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کا دل پاک ہو، کثیف قلب کی ظرفیت نورانی قلب کے مقابلہ میں کم ہوتی ہے۔
-
تخریب و تعمیر کے ذریعہ سرمایہ دارانہ نظام مسلم دنیا کے وسائل پر قابض ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہا ہے کہ اس وقت دو سو سے زائد ممالک تسبیح کے دانوں کی طرح مل کر انسانیت کے استحصال میں مصروف ہیں۔ سرمایہ دارانہ نظام خود پرستی کا نظام ہے جس کے ظاہری نعروں میں اتنی کشش ہے کہ لوگ ان سے متاثر ہو کر خود کو اس نظام کے سانچہ میں ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
-
مکتب اہلِ بیتؑ کے پیروکار کی حیثیت سے ہمیں عقیدہ کے انتخاب کا پورا حق حاصل ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہاکہ اگر تعصب کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو علامہ غلام حسنین وجدانی کی گفتگو میں کسی قسم کی کوئی توہین موجود نہیں تھی لیکن ان پر توہینِ صحابہ کا الزام لگا کر پاکستان کے ازلی دشمنوں (تکفیری ناصبیوں) کو اہلِ اقتدار نے خوش کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔
-
مٹی کی محبت کے مقابلہ میں مومن کا انتخاب دین کی حفاظت ہونا چاہیے، علامہ امین شہیدی
پاکستان کے ممتاز عالم دین نے کہاکہ عالمی طاقتیں اور ادارے مختلف طریقوں سے معاشرہ کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے میں مصروف ہیں۔ تعلیم، معیشت، ثقافت، حکومتی ڈھانچہ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ، ان سب کے نظام میں استعماری سوچ موجود ہے۔
-
سخت ترین حالات میں نفسِ مطمئنہ کا اظہار کرنےوالا شخص امام حسینؑ کا حقیقی پیروکار ہے،علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین علامہ امین شہیدی نے کہا کہ عبودیت کے اصل فلسفہ کو سمجھنے کے بعد ہی انسان کمال کے مرتبہ کو حاصل کر سکتا ہے۔ محض کثرتِ سجدہ اور داڑھی انسان کی پرہیزگاری کو ثابت نہیں کرتے۔
-
تنظیم کے معاشرہ میں مثبت کردار کا تعلق اس کے نظریہ اور اراکین کے ایمان سے ہوتا ہے، علامہ امین شہیدی
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن راولپنڈی کے تعمیر وطن کنونشن میں شرکت اور خطاب کیا جس میں تنظیم کے نوجوانوں اور سینئر اراکین نے شرکت کی۔
-
اللہ تک پہنچنے کا راستہ کوئی شارٹ کٹ نہیں، یہ علیؑ و آلِ علیؑ سے ہو کر گزرتا ہے، علامہ امین شہیدی
انہوں نے اہل بیت علیہم السلام کے فضائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام احمد بن حنبل نے فضائل صحابہ کے باب میں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کی فضیلت کو بہت منفرد انداز میں بیان کیا ہے۔
-
سرمایہ دارانہ نظام کا مقابلہ ملی و اسلامی اتحاد کے ذریعہ ہی ممکن ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی ممتاز عالم دین نے کہاکہ پاکستان میں اسلام دشمن قوتوں نے ڈالرز خرچ کر کے فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دی، آج صورتحال یہ ہے کہ پاکیزگی، معنویت، تقدس، خدا پرستی اور محبت کے جذبات پر عناد، عدم برداشت اور شدت پسندی حاوی ہے۔
-
امت کو فرقوں میں تقسیم کرنا محمدی تصور سے متصادم عمل ہے،علامہ امین شہیدی
انہوں نے کہاکہ امت کو فرقوں میں تقسیم کرنا محمدی تصور سے متصادم عمل ہے اور اس کے مقابلہ میں تمام مسلکی دیواروں کو گرا کر نبیؐ، آلِ نبیؐ اور اصحاب کے سایہ میں امت کو متحد کرنا قرآن کا منشا اور رسول کی خواہش ہے۔
-
اسلام نے عورت کی گود کو شہداء کی تربیت گاہ قرار دیا، علامہ امین شہیدی
امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے لاہور کے قومی مرکز میں ”شہید اور شہادت“ کے موضوع پر یونیورسٹی طالبات سےخطاب کیا جس میں انہوں نے شہیدہ پرور کی حیثیت سے معاشرہ کی تشکیل میں عورت کے کردار پر گفتگو کی۔
-
اس وقت پوری دنیا میں اسلام اور سرمایہ دارانہ نظام کی جنگ جاری ہے، علامہ امین شہیدی
علامہ امین شہیدی نے دینِ اسلام کو انسان کی تسکین کا واحد ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ، کینیڈا اور یورپ کے اہم ممالک میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے کیونکہ وہاں کے لوگ سرمایہ دارانہ نظام سے آزادی چاہتے ہیں۔
-
مستکبرین ہمیشہ اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کے درپے رہتے ہیں، علامہ امین شہیدی
امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ مستکبرین اور مغربی ملک اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے اور اسلام کا پرتشدد اور غیر منطقی چہرہ دنیا کے سامنے دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مسلمانوں میں قرآن کریم کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے درپے بھی ہیں۔
-
علامہ امین شہیدی کی مہر نیوز سے گفتگو:
شیعہ زائرین کے ساتھ وزارت خارجہ کا کردار سوتیلی ماں جیسا ہے/ بلاول بھٹو زائرین کی مشکلات حل کریں
علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہر سال پاکستانی زائرین کے ساتھ اس طرح کے مسائل کھڑے ہوتے ہیں، بنیادی طور پر ان مسائل کو حل کرنا پاکستان کی وزارت خارجہ کا کام ہے جبکہ اکابرین و اشرافیہ اپنی دنیا میں مگن ہیں۔
-
ولایتِ علیؑ کے نظام کے نفاذ کے بغیرعبادات بھی روح سے خالی رہیں گی، علامہ امین شہیدی
انہوں نے دین کی تکمیل کو ولایت و امامت سے مربوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ تکمیلِ دین سے مراد یہ ہے کہ دین کی امامت کا پرچم امام علی علیہ السلام اور ان کے گیارہ بیٹوں کے ہاتھ میں ہے، یہ دین زندگی کے تمام پہلوؤں پر محیط ہے اور روزِ قیامت تک تمام انسانوں کی حاجات کو پورا کرتا رہے گا۔
-
عزاداری و زیارت کی رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کرنا بہتر عمل ہے، علامہ امین شہیدی
پاکستانی معروف عالم دین نےکہاکہ اربعینِ حسینی پر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد شاید ایک لاکھ کے قریب ہو لیکن سیلاب متاثرین کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔ اگر عزاداری اور زیارت کے لئے مخصوص رقم سیلاب زدگان کی مدد پر خرچ کی جائے تو اس کا ثواب کم نہیں ہوگا۔
-
ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا شیطان اپنے انجام کے قریب ہے،علامہ امین شہیدی
علامہ محمد امین شہیدی نے توہینِ رسولؐ پر مبنی کتاب "شیطانی آیات" کے مصنف سلمان شاتم رشدی پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والا شیطان اپنے انجام کے قریب ہے.