1 اکتوبر، 2024، 2:19 PM

حزب اللہ کے صیہونی رجیم کے خلاف نئے حملے، بیک وقت پچاس میزائل داغے

حزب اللہ کے صیہونی رجیم کے خلاف نئے حملے، بیک وقت پچاس میزائل داغے

صہیونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقوں پر لبنان کی حزب اللہ کے وسیع پیمانے پر راکٹ حملوں کی تصدیق کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی رجیم کے چینل 12 نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی جانب سے اس وقت تک 50 جوابی آپریشن کیے گئے ہیں اور آخری حملے میں تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کی وجہ سے لاکھوں اسرائیلی بنکروں میں چھپنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ عبرانی میڈیا نے لبنان سے تل ابیب کی طرف 10 بیلسٹک میزائل داغے جانے کا بھی ذکر کیا۔

مذکورہ ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا کہ لبنان کی حزب اللہ کی طرف سے کچھ ہی دیر پہلے مقبوضہ علاقوں کے مرکز پر داغے گئے راکٹ، جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک استعمال کئے گئے سب سے بڑے اور تباہ کن میزائل تھے۔ 

ان ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ یہ واضح ہے کہ حزب اللہ نے ابھی تک اپنی پوری صلاحیت کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔

 صیہونی حکام کا خیال تھا کہ لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کو شہید کر کے وہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اس ملک کے حملوں کو روک سکتے ہیں۔ لیکن اس کے برعکس حزب اللہ کے حملوں میں مزید شدت آگئی ہے۔

News ID 1927076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha