28 ستمبر، 2024، 4:58 PM

دنیا لبنان میں جاری بدترین نسل کشی پر خاموش ہے، مشیر رہبر معظم انقلاب

دنیا لبنان میں جاری بدترین نسل کشی پر خاموش ہے، مشیر رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور معاون نے خطے کی حالیہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا لبنان میں بدترین نسل کشی کا مشاہدہ کر رہی ہے اور اس کی روک تھام کے لئے عملی اقدام نہیں کر رہی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشیر اور معاون محمد مخبر نے ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لبنان اور مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے بے مثال جرائم اور قتل و غارت گری کے سلسلے میں عالمی برادری کی بے عملی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک اس ناجائز حکومت کے خلاف کارروائی کریں جو خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے، اس غاصب حکومت کا سنجیدگی سے مقابلہ کرتے ہوئے اس کے جنگی جرائم کو بیان کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو معلوم ہو کہ آزادی کے حصول کے لئے کتنی سنگین قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

محمد مخبر کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ایک ایسے وقت میں جب بعض ممالک کے انسانی حقوق کے دعووں کی حقیقت کھل گئی ہے اور عین اس وقت جب دنیا میں امن قائم کرنے کے لیے ممالک اقوام متحدہ میں جمع ہوئے ہیں، ہم نے دیکھا کہ صیہونی غاصب حکومت ایک بار پھر فلسطین اور لبنان میں بے شمار جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے لگی ہے اور پوری دنیا کے نمائندوں کے سامنے وہ لبنانیوں کے قتل عام کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اسے دوسرا غزہ بنانے پر تل گئی ہے۔ تاہم اس غاصب حکومت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوا اور اقوام متحدہ میں اس نے ذلت کا مشاہدہ کیا لیکن قاتل رجیم پہلے سے زیادہ سفاکیت کا مظاہرہ کرنے لگی ہے اور اس نے مزاحمتی رہنماؤں کو قتل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ضاحیہ کے علاقے کے شہریوں پر ہزاروں ٹن بم گرائے ہیں۔

سامراج نے مزاحمت کو کمزور کرنے کے خیال باطل کے ساتھ اسے نشانہ بنایا ہے لیکن مزاحمت ایک نظریہ ہے اور نظریہ کبھی نہیں مرتا، بلکہ اس وقت تک زندہ رہتا ہے جب تک کہ وہ اپنے مقصد کو حاصل نہ کر لے، جو کہ نئے عالمی نظام میں ایک نیا ڈسکورس شروع کرنا ہے۔ یہ رجیم کبھی نہیں سمجھے گی کہ اس عوامی مزاحمتی محور کی جڑ کیا ہے؟ جب کہ وہ اس حقیقت کو نظر انداز کرچکی ہے کہ مزاحمت ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔

دنیا گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لبنان میں سب سے زیادہ جرائم اور نسل کشی کی بدترین صورت حال کا مشاہدہ کر رہی ہے اور ابھی تک نہایت بے عملی کا ثبوت دے رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک اس ناجائز رجیم کے خلاف متحد ہو جائیں جس سے خطے کے امن و سلامتی کو خطرہ ہے اور اس کا سنجیدگی سے مقابلہ کرتے ہوئے اس کے جنگی جرائم کو بیان کریں تاکہ آنے والی نسلیں جان سکیں کہ آزادی کتنی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی تھی۔"

و انه لجهاد نصر او استشهاد»

محمد مخبر

News ID 1926980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha