26 ستمبر، 2024، 10:22 PM

برطانیہ اور سوئیٹزرلینڈ میں لبنان اور فلسطین کے حق میں عوامی مظاہرہ

برطانیہ اور سوئیٹزرلینڈ میں لبنان اور فلسطین کے حق میں عوامی مظاہرہ

برطانیہ اور سوئیٹزرلینڈ میں طلباء نے فلسطین اور لبنان میں صہیونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنانی اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے بعد لبنان پر صہیونی حکومت کے جارحانہ حملے شروع ہونے کے بعد دنیا بھر میں شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

سوئیٹزرلینڈ اور برطانیہ میں اسکولوں کے طلباء نے صہیونی حکومت کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اور لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں طلباء نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں شرکاء نے صہیونی حکومت کی جانب نہتے شہریوں پر حملوں کی مذمت کی۔

سوئیٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں بھی یونیورسٹی طلباء نے فلسطین اور لبنان کے عوام کے حق میں ریلی نکالی۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں مختلف امریکی شہروں سے تعلق رکھنے والوں نے احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مظاہرین نے امریکی کی جانب سے صہیونی حکومت کی فوجی امداد کی مخالفت کی۔ نیویارک کے ہیرالڈ سکوائر پر ہزاروں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

بعض امریکی مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوکر لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

News ID 1926933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha