مہر خبررساں ایجنسی نے ال 24 چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ سلامتی کونسل آج پیر کو ایک اجلاس منعقد کرے گی جس میں غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں غزہ میں انسانی ہمدردی کے امور اور تعمیر نو کے لیے اقوام متحدہ کے سینئر کوآرڈینیٹر "سیگرڈ کاگ" سلامتی کونسل کی قرارداد 2720 پر عمل درآمد کا جائزہ لینے والے ہیں۔
گزشتہ دسمبر میں سلامتی کونسل نے ایک قرارداد جاری کی تھی جس میں غزہ تک انسانی امداد پہنچانے اور خطے میں جنگ بندی کی بنیاد فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اقوام متحدہ کے پروجیکٹ سروسز آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جارج موریرا دا سائلو بھی اس میٹنگ کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔
قبل ازیں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے غزہ کے لئے انسانی امداد کی ترسیل کو آسان بنانے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے جس سے اس ادارے کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، کیونکہ اقوام متحدہ بھی لیگ آف نیشنز کی طرح امریکہ اور یورپ کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے مغربی پالیسی "جنگوں کی تجارت" کا حصہ بنی ہے۔
آپ کا تبصرہ