13 ستمبر، 2024، 10:19 AM

حزب اللہ کا جنوبی لبنان سے صہیونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

حزب اللہ کا جنوبی لبنان سے صہیونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر رات گئے شدید حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے شمالی سرحدوں پر واقع شہروں اور قصبوں پر میزائل حملوں کے بعد بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد صہیونی فوج نے فضائی دفاعی نظام کو فعال کرکے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی کوشش کی۔

مقامی ذرائع نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد عوام کو محفوظ مقامات پر جانے کا حکم دیتے ہوئے خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

صہیونی حکومت کی جانب سے تاحال نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

News ID 1926612

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha